لاس اینجلس (رم نیوز)امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے تصدیق کی ہے کہ امریکہ اور بھارت نے 10 سالہ دفاعی فریم ورک معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔ معاہدہ خطے میں دفاعی توازن اور استحکام کے لیے اہم سمجھا جا رہا ہے اور اس سے دونوں ممالک کے درمیان تعاون، معلومات کے تبادلے اور تکنیکی اشتراک میں اضافہ ہوگا۔
یہ پیش رفت کوالالمپور میں آسیان ڈیفنس منسٹرز میٹنگ۔پلس کے موقع پر ہوئی۔ پیٹ ہیگسیتھ نے بھارتی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاہدہ دونوں ممالک کی افواج کے لیے مستقبل میں گہرے اور بامعنی تعاون کی راہ ہموار کرے گا اور امریکہ کے طویل المدتی عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
معاہدے سے قبل امریکہ اور بھارت کے تعلقات روسی تیل کی خریداری اور ویزا پالیسیوں کے معاملے پر کشیدہ رہے تھے، لیکن اب دونوں ممالک نے دفاعی تعاون کو مضبوط کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔