پنجاب حکومت نے بلدیاتی انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن سے مزید وقت مانگ لیا

لاہور (رم نیوز)پنجاب حکومت نے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے الیکشن کمیشن سے اضافی وقت طلب کر لیا ہے۔ حکومت نے چار ہفتے کے دوران حد بندی رولز مکمل کرنا ناکافی قرار دیتے ہوئے جنوری 2026 تک وقت کی درخواست کی ہے۔

ذرائع کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب اور سیکرٹری بلدیات کا کہنا ہے کہ صوبہ بڑا ہے اور چار ہفتوں میں حد بندی رولز مکمل کرنا ممکن نہیں۔