ایبٹ آباد (رم نیوز)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاک فوج دفاع وطن کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہے اور کسی بھی بیرونی جارحیت کا جواب سخت اور شدید ہوگا۔انہوں نے یہ بات مختلف جامعات کے اساتذہ اور طلبہ سے ملاقات کے دوران کہی، جس میں حالیہ پاک افغان کشیدگی، ملکی سکیورٹی صورتحال اور دہشت گردی کے خلاف اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
طلبہ اور اساتذہ نے پاک فوج کو وطن کے حقیقی محافظ قرار دیتے ہوئے شہداء اور غازیان کو خراج تحسین پیش کیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ دشمن عناصر کی سرگرمیوں کے خلاف نوجوانوں کو درست اور مصدقہ معلومات فراہم کرنا ضروری ہے، اور پاک فوج ہمیشہ محاذِ اول پر موجود ہے۔