ایف بی آر کو چار ماہ میں 270 ارب روپے کے ریونیو شارٹ فال کا سامنا

اسلام آباد(رم نیوز) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو رواں مالی سال کے ابتدائی چار ماہ (جولائی تا اکتوبر) کے دوران 270 ارب روپے کے ریونیو شارٹ فال کا سامنا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے 3 ہزار 840 ارب روپے ٹیکس وصول کیا جبکہ ہدف 4 ہزار 109 ارب روپے تھا۔ ادارے نے اس عرصے میں 205 ارب روپے کے ریفنڈز بھی جاری کیے۔ اکتوبر میں 955 ارب روپے اکٹھے کیے گئے جو مقررہ 1026 ارب روپے کے ہدف سے 70 ارب روپے کم ہیں۔ انکم ٹیکس سے 438 ارب، سیلز ٹیکس سے 345 ارب، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی سے 70 ارب اور کسٹمز ڈیوٹی سے 107 ارب روپے حاصل کیے گئے۔ تمام ٹیکس شعبوں میں وصولیاں اہداف سے کم رہیں۔