شاہ محمود قریشی علالت کے باعث ہسپتال منتقل، طبیعت تسلی بخش قرار

لاہور(رم نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو طبی مسائل کے باعث پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ (پی کے ایل آئی) منتقل کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ان کے پتّے میں پتھری کی تشخیص ہوئی ہے اور گال بلیڈر کی سرجری جلد متوقع ہے۔

ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ 28 اکتوبر سے زیرِ علاج ہیں اور ان کی حالت تسلی بخش ہے۔ اس موقع پر فواد چودھری، محمود مولوی اور عمران اسماعیل نے ہسپتال میں ان کی عیادت کی اور ملکی و سیاسی امور پر گفتگو کی۔