جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی ، مزید 3 فلسطینی شہید

غزہ(رم نیوز)اسرائیلی فوج نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شمالی اور جنوبی غزہ میں فضائی حملے کیے، جن میں 3 فلسطینی شہید ہو گئے۔ ترکیہ نے معاہدے پر عمل نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پیر کو غزہ سے متعلق اجلاس طلب کر لیا ہے۔ ادھر حماس کی جانب سے 2 یرغمالیوں کی لاشوں کی واپسی کے بعد اسرائیل نے 30 فلسطینیوں کی میتیں واپس کر دیں۔