پنجاب سموگ کی لپیٹ میں، گوجرانوالہ سب سے آلودہ شہر قرار

لاہور(رم نیوز)پنجاب میں سموگ کی شدت برقرار ہے، فضا انتہائی آلودہ ہو گئی۔ لاہور میں ایئر کوالٹی انڈیکس 351 ریکارڈ کیا گیا جبکہ گوجرانوالہ 521 اے کیو آئی کے ساتھ ملک کا سب سے آلودہ شہر بن گیا۔ فیصل آباد میں 275 اور ملتان میں 273 اے کیو آئی ریکارڈ کیا گیا۔ طبی ماہرین نے شہریوں کو ماسک کے استعمال کی ہدایت دی ہے۔ آلودگی پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی جاری ہے، 22 مقدمات درج کر کے متعدد افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔