دوسرا ٹی 20: پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز برابر کردی

لاہور(رم نیوز)دوسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں پر مشتمل سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔ لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دینے والے پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 19.2 اوورز میں 110 رنز تک محدود کیا۔ فہیم اشرف نے 4، سلمان مرزا 3، نسیم شاہ 2 اور ابرار احمد نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پاکستان نے 13.1 اوورز میں 111 رنز کا ہدف صرف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا، صائم ایوب 71 اور بابر اعظم 11 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے جبکہ صاحبزادہ فرحان 28 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ پہلا میچ جنوبی افریقہ نے 55 رنز سے جیتا تھا، اور سیریز کا فیصلہ کن تیسرا میچ کل لاہور میں کھیلا جائے گا۔