خیبر(رم نیوز)طورخم سرحدی گزرگاہ غیر قانونی افغان شہریوں کو ملک سے بے دخل کرنے کے لیے 20 روز بعد کھول دی گئی۔ سینکڑوں افغان پناہ گزین طورخم امیگریشن سینٹر پہنچ گئے ہیں جہاں امیگریشن عملہ ضروری کارروائی کے بعد انہیں افغانستان واپس بھیج رہا ہے۔
ضلع خیبر کے ڈپٹی کمشنر بلال شاہد کے مطابق سرحد پیدل آمدورفت اور تجارت کے لیے بدستور بند رہے گی۔ یو این ایچ سی آر کے مطابق 8 اکتوبر تک 6 لاکھ 15 ہزار غیر قانونی افغان شہریوں کو ملک بدر کیا جا چکا ہے۔