میاں محمود الرشید ہسپتال منتقل، سینے میں انفیکشن کی تشخیص

لاہور(رم نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما میاں محمود الرشید کو سینے میں تکلیف کے باعث جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق ان کو سینے میں انفیکشن ہے اور مزید تشخیص میڈیکل رپورٹ کے بعد ہوگی۔ اس سے قبل پی ٹی آئی رہنما عمر سرفراز چیمہ بھی ہسپتال میں داخل ہیں۔ دونوں رہنما 9 مئی کے مقدمات میں قید کی سزا کاٹ رہے ہیں.