اسلام آباد(رم نیوز)پاکستان نے 20 سال بعد سمندر میں تیل اور گیس کے ذخائر کی تلاش میں اہم پیشرفت کی ہے۔ آف شور بڈنگ راؤنڈ 2025 میں 23 بلاکس کے لیے کامیاب بولیاں موصول ہوئیں، جو 53,510 مربع کلومیٹر کے رقبے پر محیط ہیں۔ ابتدائی سرمایہ کاری 80 ملین ڈالر سے شروع ہو کر ڈرلنگ کے دوران ایک ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے۔
کامیاب بڈرز میں او جی ڈی سی ایل، پی پی ایل، ماری انرجیز، پرائم انرجی کے ساتھ ترک اور دیگر غیر ملکی کمپنیاں شامل ہیں۔ ماہرین کے مطابق پاکستان کے سمندری علاقے میں تقریباً 100 ٹریلین کیوبک فٹ گیس کے ممکنہ ذخائر موجود ہیں، اور یہ پیشرفت ملک کی توانائی کے شعبے کے لیے سنگِ میل ثابت ہو سکتی ہے۔