پشاور: سی ٹی ڈی تھانے میں شارٹ سرکٹ سے دھماکہ، ایک اہلکار شہید، دو زخمی

پشاور(رم نیوز)پشاور کے محکمہ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے تھانے میں شارٹ سرکٹ کے باعث دھماکہ ہوا، جس میں ایک اہلکار شہید اور دو زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق دھماکے سے عمارت کے ایک حصے کو نقصان پہنچا، جبکہ دھماکا بارودی مواد میں شارٹ سرکٹ کے باعث ہوا، کسی حملے کے شواہد نہیں ملے۔

سی سی پی او ڈاکٹر سعید نے بتایا کہ واقعے کے وقت تھانے میں تین اہلکار موجود تھے، چار زیرِ حراست ملزمان کو بحفاظت نکال لیا گیا۔آئی جی خیبرپختونخوا نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی سے پانچ دن میں تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

دھماکے میں شہید اہلکار بلال خان کی نمازِ جنازہ ملک سعد شہید پولیس لائنز میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئی، جس میں گورنر، آئی جی پولیس اور عسکری حکام نے شرکت کی۔