لاہور(رم نیوز)محکمہ ماحولیات پنجاب کی ہدایت پر صوبے بھر کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے اوقاتِ کار میں تبدیلی کر دی گئی ہے۔ڈی جی ماحولیات عمران حامد شیخ کے مطابق اب پنجاب بھر کے تمام اسکول صبح 8 بج کر 45 منٹ سے پہلے نہیں کھلیں گے۔ خلاف ورزی کرنے والے اداروں پر 5 لاکھ سے 10 لاکھ روپے تک جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
محکمہ ماحولیات نے یہ اقدام لاہور اور گردونواح میں خطرناک حد تک بڑھتی ہوئی سموگ کے باعث کیا ہے۔ عمران شیخ کا کہنا ہے کہ خلاف ورزی کی پہلی صورت میں 1 سے 5 لاکھ روپے اور دوسری بار 10 لاکھ روپے تک جرمانہ عائد ہوگا۔حکم نامہ 31 جنوری 2026 تک نافذ العمل رہے گا۔