لاہور(رم نیوز) پنجاب میں فضائی آلودگی کی صورتحال مزید بگڑ گئی۔ لاہور فضائی آلودگی کے لحاظ سے دنیا بھر میں پہلے نمبر پر رہا، ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 291 ریکارڈ کیا گیا۔ شہر کے مختلف علاقوں میں آلودگی کی سطح خطرناک حد تک بڑھ گئی ، رائیونڈ روڈ 609، گلبرگ 543، راوی روڈ 485 اور علامہ اقبال ٹاؤن 447 تک پہنچ گئی۔
دہلی 269 اے کیو آئی کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا، جبکہ گوجرانوالہ میں 561، فیصل آباد میں 355، پشاور میں 296 اور ملتان میں 281 اے کیو آئی ریکارڈ کیا گیا۔ماہرینِ صحت نے شہریوں کو ماسک کے استعمال، غیر ضروری باہر نکلنے سے گریز اور احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت دی ہے۔