پی ٹی آئی کا پنجاب لوکل گورنمنٹ بل 2025 عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

لاہور (رم نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب لوکل گورنمنٹ بل 2025 کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ اپوزیشن ارکان آج درخواست دائر کریں گے۔پی ٹی آئی رہنما اعجاز شفیع کے مطابق بل کی متعدد شقیں آئین کے آرٹیکلز 17، 32 اور 140۔اے سے متصادم ہیں۔ پارٹی نے غیر جماعتی ماڈل، انتظامی افسران کے اختیارات اور ایڈمنسٹریٹرز کی غیر معینہ مدت تک تعیناتی پر شدید تحفظات ظاہر کیے ہیں۔

پی ٹی آئی نے یونین کونسل چیئرمین کے براہِ راست انتخاب، بلدیاتی اداروں کی پانچ سالہ مدت اور واضح انتخابی شیڈول کے مطالبات پیش کیے ہیں۔ درخواست میں متنازع شقوں پر عملدرآمد روکنے کی استدعا کی جائے گی۔