سٹاک مارکیٹ کی صورتحال کیا ہے؟

کراچی(رم نیوز)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز زبردست تیزی دیکھی گئی اور کے ایس ای 100 انڈیکس 162,844 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔کاروبار کے آغاز پر سرمایہ کاروں کی دلچسپی کے باعث مارکیٹ میں مثبت رجحان غالب رہا، اور انڈیکس میں 1000 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 161,631 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، جس میں 4,898 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔