افغانستان کے ہندوکش میں 6.3 شدت کا زلزلہ، 7 ہلاک اور 150 زخمی

مزار شریف(رم نیوز)افغانستان کے ہندوکش خطے میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور 150 زخمی ہو گئے ہیں۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 6.3 اور زیرِ زمین گہرائی 28 کلومیٹر تھی، جبکہ مرکز ضلع خلم، صوبہ سمنگان سے تقریباً 22 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع تھا۔

زلزلے کے جھٹکے مزار شریف اور دیگر شہروں کے علاوہ ترکمانستان، تاجکستان، ازبکستان اور ایران میں بھی محسوس کیے گئے۔ ہلاکتوں اور زخمیوں کے علاوہ مکانات کو بھی شدید نقصان پہنچا، اور حکام نے مزید ہلاکتوں کے خدشات ظاہر کیے ہیں۔