لاہور(رم نیوز)پاکستان ریلوے نے لاہور سے راولپنڈی کے درمیان چلنے والی ریل کار کے نئے ریک کا باضابطہ افتتاح کر دیا۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر عامر علی بلوچ نے نئی بوگیوں کا معائنہ کیا۔ نئے ریک میں مسافروں کی سہولت کے لیے کھانے پینے کی اشیاء، ابتدائی طبی امداد اور صفائی کا خاص انتظام کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریل سفر محفوظ اور سستا ہے اور ٹریکس کی مرمت و اپ گریڈیشن جاری ہے تاکہ مستقبل میں سروس مزید بہتر ہو۔