اسلام آباد(رم نیوز)الیکشن کمیشن نے این اے 66 وزیرآباد، این اے 129 لاہور اور پی پی 87 میانوالی میں ضمنی انتخابات کی نئی تاریخ 23 نومبر مقرر کر دی ہے۔ تینوں حلقوں میں یہ انتخابات پہلے سیلابی صورتحال کی وجہ سے ملتوی ہوئے تھے۔ الیکشن کمیشن نے تمام متعلقہ حکام کو نئی تاریخ سے آگاہ کر دیا ہے۔