کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات 28 دسمبر کو ہوں گے، الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کردیا

کوئٹہ (رم نیوز)الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پولنگ 28 دسمبر 2025 کو منعقد ہوگی۔شیڈول کے تحت شہری یونین کونسلز کی جنرل نشستوں پر انتخابات کے لیے کاغذاتِ نامزدگی 13 سے 17 نومبر تک جمع کرائے جا سکیں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق تمام انتخابی مراحل اپنی مقررہ تاریخوں پر مکمل کیے جائیں گے تاکہ کوئٹہ میں مقامی حکومتوں کا نظام بحال کیا جا سکے۔ذرائع کے مطابق، کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے صوبائی سطح پر مقامی سطح کی جمہوریت کو فروغ ملنے کی توقع ہے۔