پی آئی اے انجینئرز کا احتجاج، بین الاقوامی پروازیں متاثر

کراچی(رم نیوز)پی آئی اے ایئرکرافٹ انجینئرز کے احتجاج کے باعث قومی ایئرلائن کا بین الاقوامی آپریشن شدید متاثر ہوا۔ انجینئرز نے طیاروں کی کلیئرنس روک دی، جس سے کم از کم 12 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں جبکہ 6 روانہ نہ ہو سکیں۔

سوسائٹی آف ایئرکرافٹ انجینئرز کا کہنا ہے کہ سی ای او کا رویہ درست ہونے تک کام بند رہے گا۔ ترجمان پی آئی اے نے مؤقف اختیار کیا کہ انجینئرز تنظیم کی کوئی قانونی حیثیت نہیں اور ان کا اقدام نجکاری عمل میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش ہے۔ انتظامیہ کے مطابق متبادل انجینئرنگ سہولیات کے ذریعے پروازیں جلد بحال کی جائیں گی۔