استنبول (رم نیوز)ترکیہ کی میزبانی میں استنبول میں مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ کا اہم اجلاس ہوا، جس میں غزہ کا نظم و نسق فلسطینی قیادت کے سپرد کرنے پر اتفاق کیا گیا۔اجلاس میں پاکستان، سعودی عرب، قطر، امارات، انڈونیشیا، اردن اور مصر کے وزرائے خارجہ نے شرکت کی۔ شرکاء نے اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے فوری اور مکمل سیز فائر کا مطالبہ کیا۔
مشترکہ اعلامیے میں انسانی امداد کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے اور غزہ میں پائیدار امن کے قیام کے لیے مشترکہ کوششوں پر بھی اتفاق کیا گیا۔ترک وزیر خارجہ حقان فیدان نے کہا کہ اسرائیل سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے اور حملے فوری طور پر بند کیے جائیں۔