صدر آصف علی زرداری عالمی کانفرنس میں شرکت کے لیے قطر پہنچ گئے

دوحہ (رم نیوز)صدر مملکت آصف علی زرداری تین روزہ سرکاری دورے پر قطر پہنچ گئے، جہاں حماد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سینئر قطری حکام اور پاکستانی سفیر نے ان کا استقبال کیا۔صدر آصف علی زرداری دوحہ میں عالمی سماجی ترقیاتی کانفرنس سے خطاب کریں گے، جس میں وہ پاکستان کے سماجی تحفظ، غربت میں کمی اور پائیدار ترقی کے اقدامات پر روشنی ڈالیں گے۔دورے کے دوران صدر مختلف عالمی و علاقائی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔