فیصل آباد میں 17 سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی، پاکستان اور جنوبی افریقہ آج آمنے سامنے

فیصل آباد (رم نیوز)17 سال بعد اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی ہورہی ہے، جہاں آج پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا مقابلہ کھیلا جائے گا۔شاہین شاہ آفریدی پہلی بار ون ڈے ٹیم کی قیادت کریں گے، فخر زمان سکواڈ میں واپس آگئے ہیں جبکہ شاہین، حارث رؤف اور نسیم شاہ ایک بار پھر بولنگ جوڑی کی صورت میں ایکشن میں ہوں گے۔

دونوں ٹیموں نے ٹریننگ مکمل کرلی اور ٹرافی کی رونمائی بھی کی گئی۔ جنوبی افریقہ حالیہ کامیابیوں کے باعث پراعتماد ہے، جبکہ گرین شرٹس گھریلو میدان پر فتوحات کے تسلسل کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔اقبال سٹیڈیم پر آخری انٹرنیشنل میچ 2008 میں کھیلا گیا تھا، جہاں اب تک 16 ون ڈے مقابلے ہو چکے ہیں۔