اسلام آباد(رم نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ نے اڈیالہ جیل حکام کو ہدایت دی ہے کہ پی ٹی آئی کے بانی عمران خان سے سلمان اکرم راجہ کی آج ہی ملاقات کروائی جائے۔سلمان اکرم راجہ نے عدالت میں بتایا کہ وہ عمران خان سے مشاورت کے بغیر کسی جواب کا اختیار نہیں رکھتے۔ جسٹس ارباب محمد طاہر نے ہدایت کی کہ ملاقات یقینی بنائی جائے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت ملتوی کر دی۔