راولپنڈی(رم نیوز)بلوچستان کے ضلع قلات میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کر کے بھارتی حمایت یافتہ 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ مارے گئے عناصر متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھے۔ علاقے میں مزید دہشت گردوں کی تلاش کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ پاک فوج نے کہا کہ انسدادِ دہشت گردی مہم ’’عزمِ استحکام‘‘ کے تحت پوری رفتار سے جاری رہے گی۔