پشاور(رم نیوز)پرووینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں آج سے بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 5 نومبر تک وقفے وقفے سے بارشیں اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔ تمام اضلاع کی انتظامیہ کو پیشگی اقدامات کرنے اور لینڈ سلائیڈنگ سے ممکنہ سڑک بندش کے خطرے سے خبردار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
خیبر پختونخوا میں بارشوں کا الرٹ، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ