سموگ کے پیش نظر پنجاب میں مارکیٹوں کے اوقات کار پر سختی سے عملدرآمد

لاہور(رم نیوز)پنجاب حکومت نے سموگ اور فضائی آلودگی کے تدارک کے لیے مارکیٹوں کے طے شدہ اوقات کار پر سختی سے عملدرآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مارکیٹیں پیر تا ہفتہ رات 10 بجے بند ہوں گی، جبکہ اتوار کو دوپہر 2 بجے سے رات 10 بجے تک کاروبار کی اجازت ہوگی۔ ریسٹورنٹس اور کیفے عام طور پر رات 11 بجے بند کریں گے، جمعہ تا اتوار رات 12 بجے تک کھلے رہ سکیں گے۔

ہوم ڈیلیوری سروسز کو رات 2 بجے تک کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے، جبکہ میڈیکل سٹورز، دودھ کی دکانیں، ہسپتال، لیبارٹریز، پٹرول پمپس اور پنکچر شاپس اس پابندی سے مستثنیٰ ہیں۔