نیویارک(رم نیوز) 34 سالہ ڈیموکریٹک سوشلسٹ ظہران ممدانی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایلون مسک کی مخالفت کے باوجود نیویارک سٹی کے میئر کا انتخاب جیت لیا۔ ممدانی نے 486,741 ووٹ حاصل کیے، جبکہ ان کے مدمقابل آزاد امیدوار اینڈریو کومو کو 396,177 اور ری پبلکن کرٹس سلوا کو 79,281 ووٹ ملے۔ یہ انتخاب 2001 کے بعد سب سے زیادہ ٹرن آؤٹ کے ساتھ ہوا، جہاں 17 لاکھ سے زائد ووٹرز نے حق رائے دہی استعمال کیا۔