کوئٹہ (رم نیوز)بلوچستان حکومت نے ضلع پشین میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر دفعہ 144 میں مزید 15 دن کی توسیع کر دی۔ محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اسلحہ کی نمائش، جلسے جلوس، دھرنے اور پانچ سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی عائد رہے گی۔ دفعہ 144 کا نفاذ 20 نومبر تک برقرار رہے گا۔اس سے قبل صوبے بھر میں یکم تا 15 اگست تک دفعہ 144 نافذ کی گئی تھی، جس میں بعد ازاں دو مرتبہ توسیع کی جا چکی ہے۔
بلوچستان حکومت نے ضلع پشین میں دفعہ 144 میں 15 روز کی توسیع کردی