فیصل آباد (رم نیوز)پاکستان نے پہلے ون ڈے میں جنوبی افریقہ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی۔
264 رنز کے ہدف کے تعاقب میں گرین شرٹس نے آخری اوور میں کامیابی حاصل کی۔ سلمان علی آغا 62، محمد رضوان 55 اور فخر زمان 45 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
اس سے قبل جنوبی افریقہ کی ٹیم 263 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔ نسیم شاہ اور ابرار احمد نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔