نیویارک:(رم نیوز)نیویارک سٹی کے پہلے مسلم میئر منتخب ہونے والے ظہران ممدانی نے انتخابی کامیابی کے بعد خطاب میں کہا کہ عوام نے ثابت کر دیا ہے کہ طاقت ان کے ہاتھ میں ہے اور نیویارک نے تبدیلی کے لیے ووٹ دیا ہے۔
ظہران ممدانی نے کہا کہ ہم نے نیویارک میں تاریخ رقم کی، موروثی سیاست کا خاتمہ کیا اور ثابت کیا کہ اقتدار اب محنت کش عوام کے ہاتھ میں ہے‘۔ انہوں نے اپنے حامیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ یکم جنوری کو میئر کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔