شیخ رشید کو عمرے کے لیے سعودی عرب جانے سے روک دیا گیا

اسلام آباد(رم نیوز)سابق وفاقی وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا، حالانکہ وہ عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب جا رہے تھے۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس صداقت علی خان کے حکم کے باوجود متعلقہ افسران نے انہیں سفر کرنے سے روکا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق عمرے کے لیے جانے کے اہل تھے اور اس واقعے پر توہین عدالت کی کارروائی کے لیے عدالت جائیں گے۔شیخ رشید نے اس موقع پر کہا جس ملک میں ہائی کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں ہوتا، وہاں اللہ سے ہی مدد مانگنی پڑتی ہے۔