ابھی 27ویں ترمیم نہیں آئی، جب آئے گی تب دیکھ لیں گے: شیخ رشید احمد

راولپنڈی(رم نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے 27ویں آئینی ترمیم کے بارے میں کہا کہ ابھی 27ویں ترمیم نہیں آئی، جب آئے گی تب دیکھ لیں گے۔

انہوں نے اے ٹی سی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ راولپنڈی ہائیکورٹ نے ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکال کر جانے کی اجازت دی تھی، لیکن یہ فیصلہ نافذ نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ دوبارہ عدالت سے رجوع کریں گے تاکہ ہائیکورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے۔