ایئر کرافٹ انجینئرز کی ہڑتال، قومی ایئر لائن کی پروازیں متاثر

لاہور(رم نیوز) تنخواہوں اور انتظامی دباؤ کے خلاف ایئر کرافٹ انجینئرز کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری ہے، جس کے باعث قومی ایئر لائن کی آج 7 پروازیں منسوخ اور ملک بھر میں 39 پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔قومی ایئر لائن انتظامیہ نے کہا ہے کہ لازمی سروسز ایکٹ کے تحت ہڑتال یا کام چھوڑنے پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔