پاکستان فائیو جی سپیکٹرم پالیسی کا جلد اعلان کرے گا: شزا فاطمہ

اسلام آباد(رم نیوز)وفاقی وزیر برائے آئی ٹی شزا فاطمہ نے کہا ہے کہ حکومت جلد ہی فائیو جی سپیکٹرم پالیسی کا اعلان کرے گی، جس کے تحت 600 میگا ہرٹز سے زائد سپیکٹرم نیلام کیا جائے گا۔ اس اقدام سے نہ صرف تھری جی اور فور جی کی خدمات میں بہتری آئے گی بلکہ فائیو جی ٹیکنالوجی بھی متعارف ہوگی۔

شزا فاطمہ نے مزید بتایا کہ "سمارٹ فون فار آل" پالیسی کے ذریعے موبائل ڈیوائسز کو سستا اور ہر فرد کے لیے قابلِ رسائی بنایا جائے گا۔ پاکستان میں ڈیجیٹل ترقی کے سنگِ میل میں 20 کروڑ موبائل صارفین اور 15 کروڑ موبائل براڈبینڈ صارفین شامل ہیں، جبکہ ای-کامرس کا حجم 7.7 ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہے۔