فضل الرحمان سے محمود خان اچکزئی و دیگر کی ملاقات، 27ویں آئینی ترمیم پر مشاورت

اسلام آباد(رم نیوز)نامزد اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کی سربراہی میں اسد قیصر اور علامہ راجہ ناصر عباس نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں 27ویں آئینی ترمیم سے متعلق امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اپوزیشن رہنماؤں کا مقصد آئینی ترمیم کے معاملے پر اپوزیشن الائنس کو مضبوط کرنا ہے۔

ملاقات میں سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس، سابق وفاقی وزیر اسعد محمود اور جے یو آئی (ف) کے ترجمان اسلم غوری بھی شریک تھے۔ سیاسی رہنماؤں نے موجودہ ملکی حالات، پارلیمانی امور اور اپوزیشن کے آئندہ کردار پر مشاورت کی۔

ذرائع کے مطابق اس ملاقات کو موجودہ سیاسی صورتحال میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، کیونکہ مختلف اپوزیشن جماعتیں قومی سطح پر اتفاقِ رائے کی کوششیں کر رہی ہیں۔