فیصل آباد(رم نیوز)پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ آج اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلا جائے گا۔ میچ دوپہر 3 بجے پاکستانی وقت کے مطابق شروع ہوگا۔پاکستان کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ پہلے ون ڈے میں قومی ٹیم نے جنوبی افریقہ کو 2 وکٹوں سے شکست دی تھی۔263 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 264 رنز بنائے تھے۔سلمان علی آغا 62 اور محمد رضوان 55 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ میچ ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کے نام رہا۔