مکران کوسٹل ہائی وے پر کوچ اور ایل پی جی ٹرک میں تصادم، 7 افراد جاں بحق

کراچی(رم نیوز)مکران کوسٹل ہائی وے پر کنڈ ملیر کے قریب کوچ اور ایل پی جی گیس سے بھرے ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 7 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق کوچ میں 5 جبکہ ٹرک میں 2 افراد سوار تھے۔ تصادم کے بعد آگ بھڑک اٹھی جس سے دونوں گاڑیاں مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئیں۔لاشوں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سہراب گوٹھ سردخانے منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔