قومی اسمبلی و سینیٹ کے اجلاس منسوخ، وزیراعظم کا اتحادی رہنماؤں سے رابطہ

اسلام آباد(رم نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے آج اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں سے الگ الگ ملاقاتیں کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ انہیں مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم پر اعتماد میں لیا جا سکے۔ ذرائع کے مطابق اسی وجہ سے آج قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس ملتوی کر دیے گئے ہیں۔

وزیراعظم پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم، اے این پی، ق لیگ اور باپ پارٹی کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے، جن میں افغانستان کی موجودہ صورتحال اور سب سے اہم آئینی ترمیم پر اتفاق رائے حاصل کرنا ایجنڈے میں شامل ہے۔

حکومت نے ترمیم کی منظوری کے لیے ابتدائی روڈ میپ تیار کر لیا ہے،۔ جمعے کو یہ ترمیم سینیٹ میں پیش ہوگی اور 14 نومبر کو قومی اسمبلی سے منظوری متوقع ہے۔ وزیراعظم نے تمام وزراء اور ارکانِ پارلیمنٹ کے غیر ملکی دورے منسوخ کر دیے تاکہ پارلیمانی کارروائی میں بھرپور شرکت یقینی بنائی جا سکے۔وزیر دفاع خواجہ آصف کے مطابق آئینی ترمیم پر اتفاقِ رائے دو سے تین دن میں متوقع ہے، جس کے بعد قانون سازی آئندہ ہفتے شروع ہو جائے گی۔