لاہور،جدہ پرواز میں حادثہ ٹل گیا، کراچی میں ہنگامی لینڈنگ

کراچی(رم نیوز) لاہور سے جدہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز PK-859 کو دوران پرواز پرندے سے ٹکرانے کے بعد ہنگامی طور پر کراچی ایئرپورٹ پر اتارا گیا۔ پائلٹ نے بحفاظت طیارہ لینڈ کیا اور تمام 344 مسافر محفوظ رہے، جن میں بڑی تعداد میں عمرہ زائرین شامل تھے۔طیارے کی ونڈ سکرین کو نقصان پہنچا ، مرمت کا کام تقریباً 12 گھنٹے جاری رہے گا، اور پرواز آج رات دوبارہ روانہ ہونے کی توقع ہے۔