پرویز الہٰی کی میڈیکل رپورٹ پیش، عدالت نے حاضری معاف کر دی

لاہور(رم نیوز)لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت نے پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں پرویز الہٰی کی حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی۔عدالت نے آئندہ سماعت پر پرویز الہٰی سمیت دیگر ملزمان کو فرد جرم کے لیے طلب کر لیا اور کیس کی سماعت 27 نومبر تک ملتوی کر دی۔