وفاقی کابینہ کا 27 ویں ترمیم پر اجلاس ملتوی

اسلام آباد(رم نیوز)وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت 27 ویں آئینی ترمیم پر مشاورت کے لیے طلب کیا گیا وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔ اجلاس میں ترمیم کے مسودے کی منظوری متوقع تھی۔ کابینہ ارکان کو اجلاس کی ملتوی ہونے کی اطلاع دے دی گئی، تاہم ملتوی ہونے کی وجوہات ابھی تک سامنے نہیں آئی ہیں۔ نئی تاریخ کا اعلان جلد متوقع ہے۔