کوئٹہ(رم نیوز)سکیورٹی خدشات کے پیش نظر بلوچستان میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔ محکمہ داخلہ کے مطابق صوبے بھر میں جلسے، جلوس، دھرنے اور پانچ یا زیادہ افراد کے اجتماعات پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اسلحہ کی نمائش بھی ممنوع قرار دی گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ امن و امان کی صورتحال بہتر ہونے پر پابندی اٹھا لی جائے گی۔