کراچی(رم نیوز)پیپلزپارٹی نے قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) فارمولے میں تبدیلی کی تجویز مسترد کر دی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت سی ای سی اجلاس میں مجوزہ 27 ویں آئینی ترمیم پر مشاورت ہوئی۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ پارٹی صوبائی خودمختاری کے مؤقف پر قائم ہے۔ اجلاس میں وفاقی آئینی عدالت پر چاروں صوبوں کی برابر نمائندگی کی تجویز پر بھی غور کیا گیا۔ سی ای سی نے دیگر جماعتوں سے مشاورت اور اختلافی نکات پر مزید بات چیت کا فیصلہ کیا۔