پنجاب اسمبلی میں 27 ویں آئینی ترمیم کی حمایت میں قرارداد جمع

لاہور(رم نیوز)پنجاب اسمبلی میں 27 ویں آئینی ترمیم کے حق میں قرارداد جمع کرا دی گئی۔ یہ قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن حنا پرویز بٹ نے پیش کی۔ قرارداد میں ترمیم کو ادارہ جاتی استحکام، شفافیت اور صوبائی خودمختاری کے فروغ کی ضامن قرار دیا گیا۔ ایوان نے آئینی عدالت کے قیام کو خوش آئند اور الیکشن کمیشن کو مزید خودمختار بنانے کے اقدام کی حمایت کی۔ قرارداد میں وزیراعظم کو آئینی اصلاحات پر خراجِ تحسین بھی پیش کیا گیا۔