27 ویں آئینی ترمیم پر جے یو آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج

اسلام آباد(رم نیوز)27 ویں آئینی ترمیم کے پیش نظر جے یو آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پر طلب کر لیا گیا ہے۔ اجلاس میں قومی اسمبلی و سینیٹرز شریک ہوں گے اور ملکی سیاسی صورتحال کے علاوہ ترمیم سے متعلق مشاورت کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں حکومت اور اپوزیشن جماعتوں سے ہونے والی ملاقاتوں پر بھی غور کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے مجوزہ ترمیم پر تبادلۂ خیال کیا تھا، جس میں صوبے کے حصے میں کمی کی سفارش کو مسترد اور آرٹیکل 243 کی حمایت کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔