اسلام آباد(رم نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران عالمی امن اور مسلم امہ کے اتحاد کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ پرعزم ہیں۔ ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر ڈاکٹر محمد باقر قالیباف کی قیادت میں ایرانی وفد کی وزیراعظم سے ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات اور تعاون کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
وزیراعظم نے ایران کے ساتھ برادرانہ تعلقات کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک دہشت گردی اور خودمختار ممالک کے خلاف بلا اشتعال حملوں کی مذمت کرتے ہیں اور عالمی سطح پر امن کے قیام کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ڈاکٹر باقر قالیباف نے پاکستان کی حالیہ ایران-اسرائیل جنگ میں حمایت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ایران پاکستان کے ساتھ معاشی، تجارتی اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے تیار ہے۔
ملاقات میں سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور وزیراعظم کے خصوصی مشیر برائے خارجہ امور سید طارق فاطمی بھی شریک تھے۔