فیصل آباد (رم نیوز)اسلام آباد پولیس نے سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین اور رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ حامد رضا کو گرفتار کرلیا۔انہیں فیصل آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت میں پیش کیے جانے کے بعد جیل بھیج دیا گیا۔ صاحبزادہ حامد رضا کو 9 مئی کے واقعات کے مقدمے میں 10 سال قید کی سزا سنائی جا چکی ہے۔