پی ٹی آئی نے سینیٹ میں 27ویں آئینی ترمیم کا مسودہ مسترد کر دیا

اسلام آباد(رم نیوز)سینیٹ میں پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی نے 27ویں آئینی ترمیم کے مسودے کو مشکوک قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔ اجلاس سینیٹر علی ظفر کی زیر صدارت ہوا جس میں اراکین نے عدلیہ کے اختیارات میں کمی کی کوششوں پر تشویش ظاہر کی۔پارٹی اعلامیے کے مطابق حکومت آئینی و پارلیمانی اصولوں کو نظرانداز کر رہی ہے اور قانون سازی کو عجلت میں بلڈوز کیا جا رہا ہے۔ پی ٹی آئی نے اپوزیشن کو ترمیم کے خلاف آزاد اراکین سے رابطوں کی ہدایت بھی دے دی۔